|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2021

کراچی: سید ہاشمی ریفرنس لائیبریری کے سالانہ انتخابات میں پروفیسر رمضان بامری صدر اور جنرل سلمان احمد بلوچ سمیت تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں واقع سید ہاشمی ریفرنس لائبریری کے سالانہ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کے فرائض اسحاق خاموش، حمل بلوچ اور ہارون بلوچ نے انجام دئیے۔

پروفیسر رمضان بامری دوسری مرتبہ بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ سید ہاشمی ریفرنس لائبریری کے سالانہ انتخابات برائے سال 2021 میں اقبال ہاشمی اور پروین ناز نائب صدور جبکہ سلمان احمد بلوچ جنرل سیکریٹری خزانچی کے لئے ظریف محمود سیکریٹری اطلاعات شرف شاد، آفس سیکریٹری غلام رسول، رابطہ سیکریٹری پر واحد کامریڈ سمیت مجلس عاملہ کے لئے نازنین بارکزئی۔

قدیر مجید، شبیررخشانی، عاصم ظہیر اور نواز فتح بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔اس سے قبل جنرل باڈی اجلاس میں گزشتہ سال کی کارگردگی اور مالی گوشوارہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر رمضان بامری کا کہنا تھاکہ سید ہاشمی ریفرنس لائبریری پروفیسر صباد دشیاری کے خوابوں کی تکیمل ہے۔

معاشرے کے ہر فرد کی زمہ داری ہے کہ وہ اس ادارے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرے سید ہاشمی ریفرنس لائبریری کے ممران سے درخواست ہے کہ وہ ہر سال باقاعدگی سے لائبریری فیس ادا کرے تاکہ روز مرہ کے مالی امور متاثر نہ ہوسکے۔بشیر بلوچ نے گزشتہ سال کی کارگردگی پر سید ہاشمی ریفرنس لائبریری کے ممبران کا آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف موضوعات پر کتب میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اب ان کتب کی تعداد 14 ہزار تک پہنچ چکی ہے کابینہ کی کوششوں کے باعث بلدیہ ملیر کی جانب سے لائبریری کے عمارت کی توسیع کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے لیکن حالیہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث اس پر کام شروع نہیں ہوسکا۔