|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2021

اوستہ محمد: اوستہ محمد سردی کی شدید لہر گیس بجلی اور پینے کے صاف پانی ناپید ادارے اپنے فرائض سر انجام دینے میں بری طرح ناکام صارفین کو شدید مشکلات سے دوچار۔

گیس بجلی پینے کے صاف پانی کی قلت کے خلاف وزیراعلی بلوچستان کی اوستہ محمد آمد کے موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی نے مکمل احتجاج کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے شہری اس جدید دور میں بھی گیس بجلی اور پینے کے صاف پانی سے یکسر محروم شدید سردی میں صارفین مشکلات سے دوچار بل کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے ریونیو دینے کے باوجود صارفین سہولیات سے یکسر محروم گیسکو سوئی سدرن گیس کمپنی۔

اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے مقامی افسران کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے اوستامحمد کے صارفین گیس پانی اور بجلی سے یکسر محروم بلوچستان نیشنل پارٹی نے گیس بجلی اور پینے کے صاف پانی کی قلت کے خلاف وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی کی اوستامحمد آمد کے موقع پر نو جنوری کو مکمل شٹر ڈاؤن اور پیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما معروف صنعت کار حاجی محمد رفیق سومرو جاموٹ نے کہا کہ نااہل و سفارشی افسران کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے اوستہ محمد شہر میں گیس بجلی اور پینے کے صاف پانی کی شدید بحران پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے صارفین مشکلات سے دوچار ہیں اگر حکومت بلوچستان اور اعلی حکام نے اس جانب فوری توجہ نہ دیں ۔

اور اوستامحمد کے شہریوں کو نااہل و سفارشی افسران سے چھٹکارا نہ دلایا گیا تو عوامی طاقت سے وزیراعلی بلوچستان کی اوستہ محمد آمد کے موقع پر مکمل احتجاج کیا جائے گا اور عوام کے ساتھ مزید ظلم و نا انصافی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔