|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2021

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان شہریوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کریگی ، مچھ واقعہ دلخراش ہے مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ مچھ میں کوئلہ کان میں حملے میں 11کانکنوں کے دلخراش قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہرم ممکن اقدامات اٹھائے گی۔