تربت: دشت میں نصف سال سے بجلی کی سپلائی بند، کوئی پرسان حال نہیں۔ دشت کے سماجی کارکن، بی ایس او پجار کے سابق پریس سیکرٹری چراگ رحیم دشتی اور یوتھ ایکشن کمیٹی دشت کے صدر بالاچ عزیز رند نے کہا ہے کہ گزشتہ 8 مہنیوں سے کھڈان سمیت پورا دشت تاریکی میں ڈوبا ہے۔
نااہل اور ناکام حکومت بندات اور ٹیکھوں میں لگی ہے۔ 8 ماہ گزر چکے ہیں دشت میں بجلی نہیں ہے منتخب نمائندے خرگوش کی نیند سو رہے ہیں۔ فوٹو شوٹ کے سوا ان کی کارکردگی کہیں نظر نہیں آتی۔
ضلعی انتظامیہ کیچ اور محکمہ کیسکو کو وارننگ دیتے ہیں کہ اگر دس دن کے اندر دشت سمیت کھڈان میں بجلی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی تو ایم 8 شاہراہِ بند کر کے ہڑتال کریں گے۔