|

وقتِ اشاعت :   January 5 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ کے اعزاز میں پیپلز یوتھ میرپور خاص کے ڈویڑنل انفارمیشن سیکرٹری پیر آفاق جان سرہندی نے اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر پیر ایوب جان سرہندی ، پیر اشفاق جان سرہندی ، پیر اشتیاق جان سرہندی ، پیر نظیر جان سرہندی ، پیر عباد جان سرہندی ، پیر فیصل سرہندی ، پیر زبیر سرہندی ، پیر مزمل سرہندی ، پیر مطاہر سرہندی ، پیر مظفر سرہندی ، پیر مبشر سرہندی ، سابق وفاقی وزیر ہمایوں عزیز کرد ، فرید زہری ، ندیم خاور ، عارف خان بھرگڑی ، اختر پلی ، حاجی کمران مری ۔

حاجی اسد اللہ مری ، جان محمد بھرگڑی ،ہاشم شر ، دلیل مری ، عنایت ناریجو ، میر ماڑک ٹالپر ، ساون گوپانگ ، میر علی حیدر ٹالپر ، نبی نخش شورو ،ڈاکٹر عمران مہر ، ڈاکٹر ماجد خان ، ذولفقار وسان ، ذوہیب مری ، آفاق ناریجو ، اختر لاشاری ، سرمد شر اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی غور بھی کیا گیا۔