|

وقتِ اشاعت :   January 5 – 2021

اسلام آباد: کابینہ اراکین نے مچھ اور اسامہ ستی کے قتل کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہورا جس میں شیخ رشید احمد نے مچھ متاثرین سے ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا۔بابر اعوان نے پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کا معاملہ اٹھایا۔کابینہ نے مچھ اور اسامہ ستی کے معاملے پر افسوس کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ اراکین نے جاں بحق افراد کیلئے دعا کی ۔بابر اعوان نے اسامہ کے والدین کا مؤقف کابینہ میں پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ایسے بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں ۔