حب: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سابق سینیٹر بام کے قائد میر منظور گچکی سے اہم ملاقات، بلوچستان اور ملکی سیاسی صورتحال اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سیاسی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں سیاسی رہنماوں نے رابطوں کو فروغ دینے اور سیاسی معاملات پر مشاورت کو جاری رکھنے پر زور دیا اور اس بات سے اتفاق کیا کہ بلوچستان میں مضبوط سیاسی پارٹی کی ضرورت ہے جو بلوچستان کے قومی و سیاسی اور جمہوری عمل میں نمائندہ سیاسی کردار ادا کرسکے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، مرکزی نائب صدر رجب علی رند، گہرام گچکی بھی موجود تھے۔