کوئٹہ:لواحقین شہداء اور شہداء کمیٹی نےاپنے مطالبات پیش کردئیے
(1)سانحہ مچھ میں ایف سی کے قاءم کردہ چیک پوسٹ اور سخت چیکینگ کے باوجودکول مائنز کے 10 بے گناہ مزدوروں کو بھیمانہ طریقہ سے ذبح کیاگیا ہے لہذا آئی جی ایف سی بلوچستان کو انکی مجرمانہ غفلت کی بناء پر طر ف کرکے فی الفور نوٹیفکیشن جاری کیاجائے
(2) ونگ کمانڈر ایف سی ،متعلقہ ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر ضلع بولان کو انکی مجرمانہ غفلت کی بناء پر طرف کرکے شامل تفتیش کیاجائے جس کی نوٹیفکیشن بھی باقاعدہ طورپر جاری کیاجائے
(3) سانحہ مچھ میں ملوث تمام دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے
(4)گزشتہ تمام سانحات میں ملوث گرفتار شدہ دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا یاجائے جس کی نوٹیفکیشن فی الفور جاری کیاجائے
(5) جوڈیشنل کمیشن کا قیام کیاجائے
(6) سانحہ مچھ کے شہداء کے وارثین کو پچاس لاکھ روپے فی کس امدادی چیک دھرنے کے اسٹیج سے دیا جائے
(7) تمام لاپتہ افراد کو جلد از جلد بازیاب کیاجائے اور اگر ان میں سے کوءی ملزم ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیاجائے
(8) سانحہ علی آباد ( شہید بلال نورزءی ) کے بعد 9 بےگناہ کمسن بچوں اور نوجوانوں کو بغیر ثبوت گرفتار کیاگیا ہے انہیں فی الفور رہا کیا جائے
(9) کوءٹہ کراچی ودیگر روٹس سمیت تمام مسافروں کو کول مائنز کو مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے
(10) ہزارہ قوم کے شناختی کارڈ ز کو بلاوجہ بلاک کیاجاتاہے تمام بلاک شناختی کارڈز کے بلاک کو ختم کیاجاءے نیز پاسپورٹ بنانے میں وشواریوں اور بے جاکلئیر نس کو ختم کیاجائے
آئی جی ایف سی بلوچستان کوبرطرف کیا جائے،لواحقین کا مطالبہ
وقتِ اشاعت : January 6 – 2021