کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جا م کمال خان نے کہا ہے کہ چند عناصر اپنی سیاسی دکانداری اور سیاست پر زور لگا رہے ہیںاور ہزارہ برداری اس بات کو جانتی ہے میں نجی دورے پر متحدہ عرب امارات میں تھا مچھ واقعہ کے بعد سے وطن واپسی تک متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں رہا ہوں ۔یہ بات انہوں نے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہی ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ اول تو میرا دوبئی کا دورہ یکم جنوری کو تھا اگر مجھے نیو ائیردوبئی میں منانا ہوتا تو میں30یا 31دسمبر کو جاتا دوسری بات یہ ہے کہ یہ میرا نجی دورہ تھا مچھ کا واقعہ تین جنوری کو پیش آیامتحدہ عرب امارات سے وطن آنے سے قبل بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازم ہے جس کے نتائج کا مجھے انتظار تھا۔
جوں ہی نتائج موصول ہوئے ہیں میں واپس آگیا ہوں میرے متعلق پھیلائی جانے والی رپورٹس اور باتیں غیرزمہ دارانہ ہیں واقعہ کے بعد سے تاحال متعلقہ حکام سے رابطے میں ہوں اور تمام چیزوں کو دیکھ رہا ہوں انہوں نے کہاکہ برف ہو سیلاب ہو ، قہط سالی ، ا کورونا وائرس کی وباء یا علاقائی مسائل ہوں حکومت نے ہر صورت میں عملی طور پر کام کیا ہے۔
چند عناصر اپنی سیاسی دکانداری اور سیاست پر زور لگا رہے ہیںاور ہزارہ برداری اس بات کو جانتی ہے انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے اورماڑہ ، ہرنائی، پنجگور،تربت میں فورسز اور محب وطن پاکستانیوں پر حملے کئے الحمداللہ ہمارے حوصلے بلندہیںاور ہمیں ان عناصرکے خلاف متحدہوکر کھڑا ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ اتحاد ہماری قوت ہے اور ہم دشمنوں کو مزید مواقع نہیں دیں گے۔