|

وقتِ اشاعت :   January 6 – 2021

کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شازین بگٹی نے کہاہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا سانحہ مچ کے خلاف شدید سردی میں تین روز سے دھرنا جاری ہے لواحقین اور مظاہرین کے تحفظات دور کرکے عوام کوتحفظ فراہم کیاجائے آخر کیاوجوہات ہیں کہ کئی دہائیوں سے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے مگرآج تک کسی بھی واقعے کے ملزمان گرفتارنہیں ہوئے جے ڈبلیو پی شانحہ مچ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اسلام سمیت کوئی بھی مذہب بے گناہ انسان کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا کچھ عناصر صوبے کے امن کو سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں تا میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ بلوچستان کو ایک بار پھر خون میں نہلانے کی منظم منصوبہ بندی ہورہی ہیدہشت گرداوراس کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کیخلاف ٹھوس کارروائی کی ضرورت ہے حکومت عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے بے گناہ افراد کو ٹارگٹ کرنا قابل مذمت عمل ہے اہل بلوچستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں ہیں ۔

دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے مشترکہ جہد جاری رہے گیحکومت اور سیکورٹی فورسز امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہوکر دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑرہی ۔