کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینئر قانون دان ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ہزارہ برادری کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں ،سانحہ مچھ پر عمران خان اور جام کمال کی حکومتوں پر شرمندگی محسوس کررہے ہیں ،بلوچستان اور وفاق کی نام نہاد حکومتوں صرف اپنی ذات کی فکر میں ہے انہیں اس کی پرواہ نہیں ہے کہ کتنے لوگ شہید ہیں یا کتنے دن لوگ احتجاج پر بیٹھتے ہیں۔
گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم ہزارہ برادری کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے جذبات کا احترام کرتے ہیں جو اس سرد موسم میں اپنے بچوں اور بزرگو کے ہمراہ اپنے شہدا کے لئے دھرنے پے بیٹھے ہیں۔ساجد ترین نے کہا کہ اسی طرح ہمیں جام اور عمران کی حکومتوں پر شرمندگی محسوس ہوتی ہیں ، عمران خوفزدہ ہیں کہ اگر وہ کوئٹہ میں شہدا کے اہل خانہ کی عیادت کرنے اتا ہیں۔
تو انھیں جام کی حکومت کو برطرف کرنے کے لئے کہا جاسکتا ہے۔بلوچستان اور وفاق کی نام نہاد حکومتوں صرف اپنی ذات کی فکر میں ہے انہیں اس کی پرواہ نہیں ہے کہ کتنے لوگ شہید ہیں یا کتنے دن لوگ احتجاج پر بیٹھتے ہیںبلوچستان کے عوام کو خود ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔
بلوچستان میں حکومت کا کوئی نام یا نشان نہیں ہے ، دراصل جام کمال کو اس صوبے کا وزیراعلی سمجھنا حماقت ہیجام کمال کٹھ پتلی کے سوا کچھ نہیں ہے اور لوگوں نے انہیں اچھی طرح سے پہچان لیا ہے ، جلد ہی بلوچستان کے عوام اس کٹھ پتلی حکومت سے نجات پا لیے گیہماری ہمدردیاں ہزارہ برادری کے شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور اس صوبے کے پشتون ، بلوچ اچھے برے دونوں وقتوں میں اپنے ہزارہ بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔