کو ئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں ہماری مسلح افواج سمیت عام شہریوں نے بھی دہشت گردی کے خلاف جاری اس جنگ میں ایسی لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں عالمی برادری بھی سراہتی ہے۔
صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ ہمار ے سول و مسلح افواج اداروں کی مضبوط اور مؤثر کوششوں کی بدولت آج ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمے کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتیں پاک فوج، ایف سی، لیویز پولیس سمیت امن وامان قائم کرنے اداروں کے ساتھ ملکر اہم و موثراقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت وفاق کی تعاون سے صوبہ ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے، جس کی بدولت صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ہو چکا ہے اور اب وہ دن دور نہیں جب صوبے سے اندھیروں کا خاتمہ یقینی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی امن وامان اور دہشت گردوں کے خلاف موثراقدامات کی وجہ سے موجودہ صوبائی حکومت کے دور میں ٹاگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں نمایا کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عوام کی جان ومال کی تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی ذمہ داری حسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز مچھ گشتری میں پیش والا واقعہ دلخراش تھا جس کا وفاقی صوبائی حکومت نے سختی سے نوٹس لے لیا ہے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر حکومت کی گرفت کسی بھی صورت میں بھی بچ نہیں پائیں گے۔