|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2021

گوادر: ڈی جی آپریشنل نیب پاکستان ظاہر شاہ اور ڈی جی نیب بلوچستان فرمان گوادر،. پہنچ گئے. گوادر کے دورے پر آئے ہوئے نیب کے اعلی عہدیداروں نے چمبر آف کامرس،.ریئل اسٹیٹ اور فش انڈسٹری سمیت مختلف کاروباری لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں. اس موقع پر ڈی جی آپریشنل نیب پاکستان نے مختلف کاروباری لوگوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیب ایک خودمختار ادارہ ہے۔

جو ملک میں کرپشن کے خلاف آذادانہ اور بلا تفریق کام کر رہی ہے. ان کا کہنا تھا کہ نیب کا کام بدعنوانی اور کرپشن کی روک تھام ہے، صاف ستھرے طریقے سے کاروبار کرنے والے کاروباری لوگ نیب سے خوفزدہ نہ ہوں. انھوں نے کہا کہ نیب کا کام صرف گرفتاری اور ریکوری کرنا نہیں بلکہ کاروباری لوگوں کی مدد کرنا بھی ہے. غیر رسمی میٹنگ میں کاروباری لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے۔

ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کا کہنا تھا کہ گوادر کے زمینوں کے معاملے میں ادارہ ترقیات کے حکام سے ہماری میٹنگ ہوئی ہے. گوادر کے تمام اراضیات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوگا. انھوں نے کہا کہ زمینوں کے معاملے میں اگر کسی کو شکایات ہیں۔

تو تحریری طور پر ہمیں آگاہ کریں نیب کاروائی کرے گی.اس موقع پر چمبر آف کامرس گوادر کے صدر میر نوید کلمتی نے نیب کے افسران کو یہاں کے کاروباری لوگوں کے تحفظات سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے یہاں کے سات سو افراد کے نام نوٹسس جاری ہوجانے سے کاروباری لوگوں میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

انھوں نے نیب کے اعلی افسران سے درخواست کی کہ زمینوں کے ریکارڈ میں ردوبدل اور فائلوں کی ڈبلنگ جیسی جعلسازیوں کو روکنے کیلیئے نیب اپنا کردار ادا کرے.جبکہ ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے صدر شے مختار نے نیوٹاؤن کے ایل بلاک کے پلاٹس سمیت دیگر سینکڑوں ایکڑز زمینوں کو غیر قانونی طریقے سے دوسروں کے نام منتقل کروانے کے خلاف نیب سے انکوائری اور تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

غیر رسمی اجلاس میں چمبر اف کامرس گوادر کے صدر نوید کلمتی کے علاوہ ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن گوادر کے صدر، شے مختار، سابق صدر غلام محمد،.شمس الحق، خالد جام دشتی،.حاجی کریم داد دشتی، سی فوڈ انڈسری کے ناگمان عبدل، حاجی عبداباسط اور دیگر موجود تھے۔