|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2021

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ بحرانی صورتحال پر بحث اور لائحہ عمل بنانے کے لئے واحد فورم اسمبلی فلور ہے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو اجلاس فوری طور پر طلب کرنا چاہئے۔

ریکوزیٹ اجلاس بلانے میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ثناء بلوچ نے کہا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو فوری طور پر اسمبلی کا اجلاس طلب کرنا چاہئے تھا۔

حالانکہ اپوزیشن جماعتوں نے مچھ واقعہ کے پہلے دن ہی اجلاس کے لئے ریکوزیشن جمع کرادیا تھا اجلاس بلانے میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے اب حکومت کو کون سمجھائیں کہ صوبہ میں جاری بحرانی صورتحال پر بحث اور اس سلسلہ میں لائحہ عمل بنانے کا واحد فورم اسمبلی فلور ہے۔