|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2021

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ کے ترجمان نے میر ضیاء اللہ لانگو کو ہٹانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کے ترجمان نے وزیر داخلہ کو ہٹانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کی تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی خبر میں کوئی صداقت نہیں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سمیت سوشل میڈیا صارفین بغیر تصدیق کے خبر سے گریز کریں اور کسی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔