وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایک بار پھر سانحہ مچ میں جاں بحق افراد کی میتوں کی تدفین کی درخواست کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ
I once again request the lavaiqeen to do Tadfeen of Bodies… the religious obligations may not be held back and please it may be done… I request you all again. pic.twitter.com/cGmenXZMnY
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) January 7, 2021
میں ایک بار پھر سانحہ مچ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے میتوں کی تدفین کی درخواست کر رہا ہوں۔
جام کمال خان نے دھرنےکےشرکاء سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی فریضے کو نہ روکا جائے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ سے ایک بار پھر میتوں کی تدفین کی درخواست کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ سانحہ مچھ کے خلاف کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا احتجاجی دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری ہے، لواحقین اپنے پیاروں کی میتوں کے ہمراہ دھرنے میں شریک ہیں۔
دھرنے کے شرکاء نے جاں بحق کان کنوں کی میتیں مغربی بائی پاس روڈ پر رکھی ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ 3 جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں نامعلوم دہشت گردوں نے کان کنوں کو پہاڑوں پر لے جا کر ان پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں 11 کان کن جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔