|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2021

مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر سنیٹر مولانا عبد الغفور حیدری کی قیادت میں وفد کل ہزارہ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد سے کوئٹہ روانہ ہوگا ۔ہزارہ برادری کے ساتھ انسانیت سوز سلوک قابل مذمت ہے ۔وفد سانحہ مچھ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرے گا ۔

وفد مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام ہزارہ برادری تک پہنچائے گا ۔سانحہ مچھ کو چار دن گذر گئے لیکن نااہل حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں ۔جے یو آئی مشکل کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہے عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔

جے یو آئی نااہل حکمرانوں کو عوام کی قیمتی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی ۔ سلیکٹڈ حکمران فوری طور پر استعفی دیں ۔جاری کردہ :مرکزی میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان