کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صوبائی صدر وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ10جنوری کو نصیر آباد میں پی ڈی ایم تاریخی جلسہ کریگی مسلم لیگ(ن) کے تمام کارکن جلسے میں بھر پور انداز میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔
ملک کا مستقبل مسلم لیگ(ن) کے ساتھ منسلک ہے،یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہی، قبل ازیں جمال شاہ کاکڑ نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی قیادت میں کوئٹہ آنے والے وفد کو ایئر پورٹ پر رخصت کیا، جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت نے کوئٹہ کا دورہ کرکے کئی امور پر گفتگو کی ہے پارٹی کی صوبائی کارکردگی حوصلہ افضاء ہے ۔
جسے ہم مزید بہتر بنا نے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ 10جنوری کو نصیر آباد میںپی ڈی ایم کے جلسے میں مسلم لیگ(ن) کے کارکن بھر پور انداز میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیںانہوں نے کہاکہ 22کروڑ عوام کی نظریں مسلم لیگ(ن) پر ہیں پارٹی ملک کو آگے لیکر جائیگی او ر بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریگی ۔