خضدار: رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ عوام کے حقوق اور مفادات کے لئے ہم نے ہمیشہ ہر فورم پر آواز بلند کی ہے یہ سیاسی جدوجہد ہماری جاری رہے گی ۔
سیاسی معاملات اور اتار و چڑھائو کوکسی بھی طرح عوام کے حقوق کے درمیان حائل رکاوٹ نہیں بننا چاہیئے ۔جے یوآئی ملک میں جمہوریت ، آئین و قانون کی بالادستی کے لئے جس پیمانے کا جدوجہد کررہی ہے وہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائیں گے ۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی کونسل کے رکن ایم پی اے میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ہم اپنی جدوجہد آئندہ بھی اسی طرح جاری رکھیں گے ، جو بھی وسائل ہمیں بجٹ میں ملتے ہیں انہیں عوام کے سامنے رکھتے ہیں ، ہماری جانب سے کوشش ہے۔
اور نتائج اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں ۔ جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو چاہے وہ خضدار جھالاوان میں یا پورے بلوچستان میں ہو اس کے لئے آواز بلند کرتے رہے ہیں اور یہ ترجمانی آئندہ بھی جاری رہے گی ۔
انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کی جانب سے ناانصافی اور وسائل کا منصفانہ انداز میں تقسیم نہ ہونا قوموں کے درمیاں غلط فہمیوں اور تشویش میں اضافہ کرتے ہیں ،ا س کے لئے آئین پاکستان ایک مسودہ ہے آئین پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبوں اور اضلاع میں عوام کے حقوق انہیں بہتر انداز میں دیئے جاسکتے ہیں ۔۔۔۔