|

وقتِ اشاعت :   January 9 – 2021

تربت: دشت سول سوسائٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ دشت و بلنگور میں دس دن کے اندر بجلی بحال نہ کی گئی تو ڈی سی کیچ کی آفس کے سامنے دھرنا دینگے۔ ایک سال کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے دشت کے عوام بجلی جیسے سہولت سے محروم ہیں ۔

جو وقت کی اہم ضرورت ہے. دشت و نگور میں ایسے علاقے موجود ہیں جہاں پینے تک کی پانی کیلئے عورتیں اور بچے کئی کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرتے ہیں. دشت میں ایک منتخب ایم پی اے ہے جو خوش قسمتی سے دشت سے تعلق رکتھے ہیں۔لیکن اس کے باوجود علاقائی ایم پی اے اس اہم مسئلے پر توجہ نہیں دے رہے. دشت اور نگور ڈسٹرک کیچ کے پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتے ہیں جہاں مسئلوں کا امبار لگا ہوا ہے۔

ہمارے بجلی دس دن کے اندر بحال نہیں ہوئے تو ہم جمہوری طرز سے احتجاج کا حق رکھتے ہیں. ہمارے بجلی بحال نہیں ہوئے تو ہم ڈپٹی کمشنر کیچ کی آفس کے سامنے ایک چارٹر آف ڈیمانڈز لے کر دھرنا دیں گے۔