|

وقتِ اشاعت :   January 9 – 2021

ڈیرہ بگٹی: کئی دہائیوں سے ملک بھر کو گیس فراہم کرنے والی ڈیرہ بگٹی کے علاقے کے مکین گیس کی مسلسل بندش پر سڑکوں پر نکل آئے فیلڈ منیجر پیرکوہ گیس فیلڈ اور دیگر متعلقہ حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی سابق وزیر داخلہ سینٹر سرفراز بگٹی کا۔

مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی علاقہ مکینوں کو گیس کی عدم فراہمی کو ڈیرہ بگٹی کے موجودہ منتخب قیادت کی نااہلی قرار دے دیا زرائع کے مطابق گیس کی مسلسل بندش کے خلاف گیس کی دولت سے مالا مال سرزمین ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ کے قبائلی عمائدین سینکڑوں دیگر مکینوں کے ہمراہ سڑکوں پر نکل آئے پیرکوہ گیس فیلڈ کے باہر کھڑے ہوکر شدید نعرے بازی کی اور اس شدید سردی میں گیس کی بندش کو علاقہ مکینوں پر ظلم قرار دے دیا دریں اثنا ء۔

سابق وزیر داخلہ سینٹر سرفراز بگٹی نے اپنے ایک پیغام میں گیس کی عدم فراہمی کے مسئلے پر پیرکوہ عوام کے احتجاج کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے گیس کی بندش کو ڈیرہ بگٹی کے موجودہ منتخب سیاسی قیادت کی نااہلی قرار دی جبکہ او جی ڈی سی ایل اور دیگر اعلی حکام سے بھی فی الفور بند گیس کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔