ڈیرہ مرادجمالی: ڈیرہ مراد جمالی مزدور چوک پربگٹی قبائل کے دو گروپوں میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ ، 2سرکاری ملازمین سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ہیں ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی مزدور چوک پربگٹی قبائل کے دو گروپوں میں پرانی دشمنی کے تنازعہ پرفائرنگ کلرک عدالت ڈیرہ بگٹی کرم اللہ سینئر کلرک ایس پی نصیرآباد افیس عطاء اللہ بگٹی اورایک معصوم راہ گیر اسرار بھٹو شدید زخمی ہوگئے ۔
جنہیں سول ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے مزید علاج معالجے کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ہے ایس ایچ او سٹی سکندرسعید عمرانی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے حملہ اورالطاف کو گرفتار کرلیا۔