تربت: مکران سول سوسائٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گوادر باڑ مکران کے عوام کو کسی صورت قبول نہیں ہے۔گوادر فینسنگ گوادر کے مسائل کے حل کے بجائے مسائل میں اضافے کا موجب ہے۔
مہذب معاشرے میں انسانوں کی آبادیوں کی فینسنگ کا کوئی تصور ہی نہیں ہے۔گوادر کے مقامی لوگوں،انوسٹرز،کاروباری افراد سمیت سول سوسائٹی گوادر فینسنگ پر شدید تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ گوادر بلوچستان کی ترقی کی ضامن ہے۔سی پیک سمیت تمام تجارتی مرکز کی وجہ سے تمام دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔گوادر کے امن وامان سمارٹ سٹی کو سی سی ٹی وی اور جدید کیمروں سے مانیٹر کیا جاسکتا ہے۔
ترقی یافتہ اور مہذب معاشرے میں انسانوں کی فینسنگ سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ وہ گوادر فینسنگ کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اس غیر معروف فیصلے کو اہلیان گوادر اور مکران کے عوام کی مطالبے پر واپس لے تاکہ بیچینی کا خاتمہ ہو سکے اور ملکی معیشیت اور ملکی کاروبار کو استحکام مل سکے۔