کوئٹہ: ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبائی حکومت اور ایچ ڈی پی قیادت وشہداء کے لواحقین سے مسلسل رابطوں کے نتیجے میں ان کے قابل عمل وقابل قبول شرائط تسلیم کرنے کے بعد میتوں کی تدفین کرنے پر شہداء کے لواحقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لواحقین کے قانونی مطالبات واقعہ کے دوسرے دن ہی تسلیم کر کے اس پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
مگر دھرنے کی ذمہ داری اٹھانے والی مذہبی جماعت نے تمام سیاسی اخلاقیات،شہداء کے لواحقین کے خواہشات کو پس پشت ڈال کر پورا دھرنا دن رات صرف ایچ ڈی پی اور اس کی قیادت کے خلاف استعمال کی عوام کو پارٹی کے خلاف ورغلا یا گیا اور ایسی نفرت انگیز فضاء پیدا کی جس میں برداشت ختم،قومی روایات کی پامالی اور نوجوانوں کے جذبات سے کھیلا گیا ایک ایسی فضاء بنانے کی کوشش کی گئی۔
جس سے قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو باہم دست وگریبان کرنے کی سازش کی گئی متفقہ فیصلے کے باوجود شہداء کے میتوں کی تدفین رکھوائی گئی بیان میں کہا گیا کہ سفاکانہ واقعہ کے بعد صوبے کے وکلاء،تاجروں اور کاروباری طبقہ،ٹرانسپورٹروں۔
محنت کش تنظیموں،طلباء اور سول سوسائٹی نے صوبہ بھر میں اپنی یکجہتی اور اتحاد کے ذریعے ہزارہ قوم کے ساتھ ہمدردی کااظہار کر کے ان کے دکھ اور درد میں بھر پور ساتھ دیا سیاسی ومذہبی جماعتوں نے ہمارے ساتھ غم شریکی کر کے ہمارے دکھ کم کرنے کی کوشش کی پورے ملک کے انسان دوست حلقوں نے ہزارہ قوم کے حق میں آواز بلند کر کے ہمیں احساس دلا یا کہ ہم دکھ اور غم کے اس مشکل دور میں تنہا نہیں۔
میڈیا نے ہماری آواز پوری دنیا میں پہنچا کر دنیا بھر کے انسان دوست حلقوں کو ہماری مظلومیت سے آگاہ کیا بیان میں کہا گیا کہ ایچ ڈی پی شروع دن سے شہداء کے لواحقین کے ساتھ رابطوں میں رہی پارٹی کے سیکرٹری جنرل احمد علی ۔
کہزاد اور سیکرٹری اطلاعات ورکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل نے واقعہ کے فوری بعد مچھ پہنچ میتوں کو کوئٹہ منتقل کرنے میں مسلسل اپنی ذمہ داریاں پوری کی اور اس کے بعد شہداء کے لواحقین کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ بحال رکھ کر انہیں میتوں کی تدفین کرنے پر رضا مند کرنے کی بھر پور کوشش کی بیان میں ایک بار پھر شہداء کے لواحقین کو تدفین کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
اور زندگی کے مختلف شعبوں کی طرف سے حمایت کرنے پر کہا گیا کہ ہزارہ قوم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں برادر اقوام،سیاسی،ومذہبی جماعتوں کے تعاون وحمایت کو فراموش نہیں کرسکتی۔