|

وقتِ اشاعت :   January 9 – 2021

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر بہ شعور شخص کو ہر قسم کی دہشت گردی کی مزمت کرنے چاہیے ، اگر ریاست دہشت گردوں کی سرپرستی کرتی ہے وہ ریاست بھی دہشت پرست کہلانے کی لائق ہے۔

ظلم کے خلاف یکجا ہو جا، انہوں نے کہا کہ ہماری رکنیت کی منسوخی کی ایک وجہ میاں شہباز شریف سے بہ حیثیت وزیراعلی تعلقات تھے،اس بابت نواب مگسی اور نواب زادہ نادر علی خان مگسی نے بلوچستان ہاس اسلام آباد میں آصف زرداری کی ناراضگی کا ذکر کیا، دوسرے دن ہمیں ایوانِ صدر ملاقات کے لیے لے گئے ۔ ہم سیاسی کاکن ہیں ذاتی نوکر نہیں۔