|

وقتِ اشاعت :   January 9 – 2021

کوئٹہ: کوئٹہ سے بند کی جانے والی ٹرینوں کی بندش کے خلاف ریلوے کی مختلف یوینوں کے زیر اہتمام بھوک ہڑتالی کیمپ چھوتے روز بھی جاری رہا ، احتجاج ریکارڈ کرانے والے محنت کشوں کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے۔

تو احتجاج کا سلسلہ پورے ملک تک وسیع کریں گے ۔ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر قائم بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے محنت کش رہنمائوں لعل محمد یوسف زئی ماما ، افضل بنگلزئی ، خدا بخش لانگو ،سید محمد بگٹی ،جمیل احمد ، دوست محمد ،منیر احمد ، رحمت اللہ ، نثار احمد ، اصغر شاہ اور دیگر نے کوئٹہ سے منتخب ہونے والے ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کی رونقیں بحال کرانے کیلئے ۔

اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہاں پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے محنت کش گزشتہ کئی مہینوں سے سراپا احتجاج ہیں لیکن نوٹس لینے والا کوئی نہیں صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو حکومت مخالف تحریک شروع کرینگے ۔