کوئٹہ: بولان میڈیکل کالج کی سیٹوں کی غیر منصفانہ، میرٹ دشمن تقسیم کے خلاف احتجاجی کیمپ بار ویں روز بھی جا ری رہا ۔اس مو قع پر احتجاجی کیمپ کے آرگنائزر ڈاکٹر مزمل پانیزئی اور ڈاکٹر محسن خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سیٹوں کی غیر منصفانہ اور میرٹ دشمن تقسیم کے خلاف احتجاج کو مزید وسعت دینگے۔
اس شدید سردی میں طلباء احتجاج پر ہیں مگروزیراعلی صاحب کو آواز صرف ریڈ زون میں سنائی دیتی ہے یہ خواہش بھی ہم انکی پوری کردینگے انہوں نے کہاکہ حکومت کی غفلت کا خمیازہ انٹری ٹیسٹ کے پانچ ہزار طلباء وطالبات کو اٹھنا پڑے گاجب تک ہما رے مطالبات منظور نہیں ہو تے احتجاجی تحریک جا ری رہے گی ۔