کوئٹہ: صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ آئینی مدت سے حکومت ایک دن بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں، اپوزیشن کے احتجاج سے حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی ، عوام حکومت کیساتھ ہیں، پی ڈی ایم جتنے مر ضی جلسے کر لے حکومت قائم رہے گی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، ملک سے کرپشن کا خاتمہ حکومت کا مشن ہے۔
بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ داربھی یہی قوم پرست اور مذہبی جماعتیں ہیں ۔اپنے جار ی کردہ بیان میں انہوں نے کہاہے کہ تاریخ میں پہلی بار موجودہ صوبائی حکومت نے بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے وفاقی حکومت کی خصوصی تعاون اور توجہ کی بدولت بلوچستان کی پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت نے اربوں کی خصوصی پیکجز منظور کرائے ہے۔
انہوں نے کہاکہ ماضی میں باریاں لینے والے اور حکومتیں کرنے والے قوم پرست اور مذہبی جماعتوں نے صوبے کی ترقی و خوشحالی پر کوئی توجہ نہیں دیا جس کی وجہ سے بلوچستان پاکستان کے دیگر صوبوں سے ترقی میں بہت پیچھے رہ گیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی قیادت میں مخلوط صوبائی حکومت نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہرفورم پر بھرپور نمائندگی کاحق ادا کرتے ہوئے۔
صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنے مختصر دور اقتدار میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کیاگیا اور ہزاروں پر اسامیوں پر تعیناتیوں کا سلسلہ جاری ہے ،موجودہ حکومت نے صوبے کے نوجوانوں پر روگار کے دروازے کھل دئیے ہے۔
صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پی ڈی ایم کی سیاست کو قوم نے مسترد کردیا ہے یہ پی ڈی ایم جہاں پر جلسہ کرتے ہے عوام انکے جلسوں میں شرکت نہیں کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کو عوام نے اس لئے مسترد کردیا کیونکہ پی ڈی ایم ماضی میں قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے چوروں کو بچانے کیلئے بنائی گئی ہے ۔