ہرنائی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر غلام نبی مری نے کہا ہے کہ صوبے کے اجتماعی قومی مفادات ہمیں تمام تر چیزوں سے عزیز ہے اور ان کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ۔
اور نہ اصولوں پر سودہ بازی کرینگے۔ پارٹی کے کارکنوں نے مشکل اور نامساعد حالات میں جس انداز میںبلوچستان کے حقوق کیلئے سیاسی اور جمہوری انداز میں آواز بلند کرکے ناقابل فراموش قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے وہ ایک کھلی کتاب کی مانند ہے پی ڈی ایم کی پلیٹ فارم سے ملک پر مسلط شدہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہے ان خیالات کااظہار نے دورہ ہرنائی کے دوران ملازئی ہائوس میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر بی این پی ضلع کوئٹہ کے ضلعی سنیئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ،میر غلام رسول منگل، مصطفی مینگل، اور مصطفی مری ، بی این پی ضلع ہرنائی کے ضلعی عہدیداران اور کارکن بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بلوچستانی عوام اورپارٹی کارکنوں نے جس امید توقعات تائید اور حمایت کے ذریعے پارٹی کو کامیابی دلائی اُس اعتماد کو کسی بھی صورت میں ٹھیس نہیں پہنچائینگے۔
آج بلوچستان اور بلوچ قوم جن سنگین مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں اسے نکالنے کیلئے پارٹی کے کارکنوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے کہ وہ صوبے اور یہاں کے عوام کو تمام تر بحرانی حالات سے نکالنے میں اپنا بھر پور سیاسی کردار ادا کریں۔
عوام کی نظریں بی این پی کی قیادت پر مرکوز ہیں جو حقیقی معنوں میں صوبے کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں پارٹی کے پارلیمانی اراکین اپنے دستیاب فورمز پر جس انداز میں صوبے کے حقوق کی دفاع کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے جدوجہد کررہے ہیں اس کے ماضی میں مثال نہیں ملتی اور آج حکمران اپنے تمام تر توانائیوں کو بی این پی کی سیاسی جمہوری پارلیمانی آواز کو زیر کرنے کیلئے اپنے منصوبوں پر مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ذریعے جمہوریت کی بالادستی آئین قانون کی حکمرانی عدلیہ اور میڈیا کی آزادی قوموں کے حقوق واحق و اختیارکے حصول سیاست میں اداروں کی مداخلت کے خلاف پارٹی ہر اول دستے کاکردار کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ غیر جمہوری قوتوں پر یہ واضح کردینا چاہتے کہ مزید ناروا پالیسیوں استحصال کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیاجائیگا ۔