خضدار: خضدار کی باصلاحیت طالبہ عائشہ ایوب نوتانی کی گزشتہ روز خضدار پریس کلب آمد ،انہوںنے خضدار پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے والد محمد ایوب نوتانی بھی تھے۔
خضدار پریس کلب کے صدر منیر نورگرگناڑی نے انہیں ویلکم کہا ،خضدار پریس کلب کے دیگر عہدیدار اور ممبران جنرل سیکریٹری مولانا محمد صدیق مینگل ،چیئرمین عبداللہ شاہوانی ، سینئر نائب صدر محمد ایوب بلوچ ، نائب صدر میر علی شیر ناز براہوئی ، نائب صدر منیر زہری ،ندیم گرگناڑی ، یونس بلوچ ، عبدالواحد شاہوانی ،خورشید بلوچ ، محمد خان ساسولی موجود تھے ۔
اس موقع پر عائشہ زہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں صحافیوں کی اعلیٰ ظرفی اور ان کی خدمات کا معترف ہوں جنہوںنے ہمیشہ جھالاوان اور خضدار کے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کو اجاگر اور انہیں حل کرنے کو ترجیح دی اور اس کے لئے کوششیں کیئے ہیں ، میں اپنے لئے صحافی بھائیوں کو استاذ کا درجہ دیتی ہوں ماضی میں ان سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کی ہے ۔
اورآئندہ بھی ان سے سیکھنے کی کوشش کرونگی۔خضدار پریس کلب کے صدر منیر نور گرگناڑی نے کہاکہ عائشہ ایوب نوتانی کی صلاحیتیںقابل تحسین ہیں جو کہ اپنی گفتاراور ٹیلنٹ کے باعث پورے خضدار کے لئے اعزاز اور فخر ہے ، صوبائی سطح پر ان کی جانب سے تعلیمی میدان میں دوسرا نمبر حاصل کرنا خضدار کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔