لاہور / کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کےبلیک آؤٹ کی اطلاعات ہیں تاہم تاحال اس کے اسباب کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ، کوئٹہ مری، راولپنڈی، کراچی، آزاد کشمیر اور ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کے بڑے بریک آؤٹ کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین مختلف شہروں سے بجلی کی بندش کی اطلاعات دے رہے ہیں علاوہ ازیں اچانک اتنے بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش سے متعلق مختلف چہ می گوئیاں اور قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں اور ٹوئٹر پر #blackout کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے۔ تاہم ابھی تک ملک میں اس بڑے پیمانے پر بجلی غائب ہونے کے اسباب سامنے نہیں آسکے ہیں۔
اس خبر کے لیے مزید تفصیلات شامل کی جائیں گی۔۔۔۔۔۔