|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2021

دکی: مسلم لیگ( ن) کے ضلعی دفتر میں 13 جنوری کو لورالائی میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے کے سلسلے میں پی ڈی ایم دکی کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوئی۔ورکرز کنونشن سے مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سردار زادہ نعمان خان ناصر،پی کے میپ کے رہنماء صفدرمیختروال،مصطفی کمال،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی پیرجان ناصر،جمعیت علما اسلام کے رہنماں مولانا شمس الدین۔

مولانا سرور لونی،عبید ترین،عوامی نیشنل پارٹی کے نائب صدر محمد ولی ناصر دکی امن جرگے کے سربراہ حاجی دلبرخان ناصر ،ایم ایس راو اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان سرگرمیوں کو تیز کرکے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات ایک کریں۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹر کو بھاگنے پر مجبور کرینگے لورالائی کا جلسہ پی ڈی ایم کا تاریخی جلسہ ہوگا مخالفین جلسے کی وجہ سے گھبراہٹ کا شکار ہیں۔

فوج اور اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کی وجہ سیسلیکٹڈڈ حکومت نے غریب کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ہمارا مقصد ملک میں حقیقی جمہوریت کا قیام ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ ملک کے جاسوسی ادارے اور فوج سیاست میں مداخلت نہ کریں۔

ملک میں جموریت نہ ہونے کی وجہ سے آج پاکستان دنیا میں تن تنہا ہیجسکی وجہ سے ہم معاشی طور پر کمزور ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ لورالائی جلسے کے لئے پی ڈی ایم کے تمام پارٹیاں ملکر آگاہی مہم چلا رہی ہیں کارکنوں کو منظم طریقے سے اپنا پروگرام ہر شخص تک پہنچانا ہوگا۔