|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2021

کوئٹہ: مرکزی انجمن بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، حضرت علی اچکزئی قیوم آغا ،میر یاسین مینگل شاہجہان ترین اللہ داد اچکزئی احسان کاکڑ ظفر کاکڑ نقیب کاکڑ لالا شکور خلجی صدیق یوسف زئی حاجی عبدالمالک لہڑی عباس لہڑی، نذیر احمد لہڑی سلام لہڑی ۔

امام الدین لہڑی سید نعمت ،سید منظور آغا ، حاجیرفیق بنگلزئی ، ملک مستی خان قمبرانی ملک اسلم شاہوانی ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سریاب روڈ چھوڑا کرنے کے آڑ میں تاجروں کے نقصان کسی صورت برداشت نہیں کرینگے دکانداران کو مناسب معاوضۃ دیا جائے کسی صورت بھیاپنے ابائو اجداد کی جائدیاد کو 690روے میں دینے کوتیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مذکورہ علاقے میں فی مربع فٹ 30ہزار روپے ہے دکانداروں کو مناسب ریٹ دی جائے یا پھر متبادل جگہ 690روپے نہ مناسب ریٹ ہے اور نہ ہی وہ اسے قبول کریںگے۔

کیونکہ اس وق لکپاس اور دشت کے علاقوں میں بھی 690روپے میں جگہ نہیں اگر دکانداروں کے ساتھ روزبردستی کی گئی تو بلوچستان بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال اور احتجاجی تحریک شروع کریںگے جس کی مام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائدہوگی ۔