کوئٹہ: ریل مزدور محاذ میں شامل محنت کشوں کی تنظیموں نے اعلیٰ حکام اور بلوچستان کے عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مزدوروں کے احتجاج کا نوٹس لیا جائے چار روز تک کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے باہر ریل کی بحالی کیلئے آواز اٹھانے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔
ان خیالات کا اظہار ریل مزدور محاذکے زیر اہتمام ریلوے اسٹیشن کے باہر کوئٹہ سے ٹرینوں کی بندش کے خلاف لگے چار روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ سے ریل مزدور محاذ کے ڈویژنل صدر لعل محمد یوسفزئی ، ماما افضل بنگلزئی ، عطا محمد بلوچ ،خدا بخش لانگو،سید محمد بگٹی ،عمیر گل آفریدی ، ظفر خان ،سلطان محمد ،سعید احمد بنگلزئی ، محمد ریاض ،عبدالستار ، عارف،عمران،ولی الرحمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنے کیلئے آنے والے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق سٹی ناظم رحیم کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو سستی سواری سے محروم رکھنے کے خلاف ہر فورم ہر آواز بلند کی جائے گی ریل کی بحالی میں انکے ساتھ ہیں ریل مزور محاذ کے ر ہمناوں کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو کوئٹہ سے ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی ۔