|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2021

کوئٹہ: وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے سانحہ مچھ کے لواحقین کو مالی معاونت کی رقم کا معاملہ معمہ بن گیا مجلس وحدت المسلمین کے سابق رکن اسمبلی سید آغا رضا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے 10 لواحقین کو فی کس پندرہ 15 لاکھ روپے کیش رقم ادا کر دی گئی ہے مزید 10 لاکھ روپے حکومت کی جانب سے جلد دے دیئے جائیں گے۔

تاہم مجلس وحدت المسلمین کے ہی سیکرٹری جنرل ارباب لیاقت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لواحقین کو 50 لاکھ روپے کی رقم کی حوالگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز سانحہ مچھ کے لواحقین کو فی کس پچاس50 لاکھ روپے ادا کر دیئے گئے ہیں تاہم لواحقین کی جانب سے مالی معاونت کی رقم سے متعلق میڈیا کو معلومات دینے سے انکار کر دیا ۔