تربت: بی این پی عوامی کے ضلعی ترجمان نے مکران میڈیکل کالج تربت میں 20افراد کی غیرقانونی پوسٹنگ پر اپنی تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان بھرتیوں میں تمام تر قواعد وضوابط کو پامال کرتے ہوئے بغیر اشتہار،بغیر ٹیسٹ وانٹرویو اوربغیر کسی سلیکشن کمیٹی کے ریٹائرلوگوں کوبھرتی کرکے قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ گریڈ 1سے گریڈ 4 کی آسامیوں پر من پسند اور اوورایج افراد کو پوسٹ کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 24 دسمبر2020ء کو تمام تر قواعد وضوابط کے برخلاف کلاس4کے 20ملازمین کے آرڈرجاری کردئیے گئے ہیں جن میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جواوورایج ہیں یہ عمل اصل اور حقدار امیدوران کے ساتھ صریح ناانصافی ۔
اس حق تلفی کے خلاف کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مکران میڈیکل کالج ایک قومی ادارہ ہے اسے زاتی پسند و نا پسند اور من مانی کی بنیاد پر چلانے کے نتائج تعلیمی ماحول کے لیے مثبت نہیں ہوں گے اس لیے ہم غیر قانونی اور میرٹ کے برخلاف تقرریوں کو مسترد کرتے ہیں۔