|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2021

خضدار: خضدار میں طویل مذاکرات کے بعد روڈ بلاک اور دھرنا ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران اور مقامی انتظامیہ کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم ٹریفک بحال قبل تفصیلات کے مطابق دوروز قبل ایک مسافر بس سے منشیات کی مبینہ برآمدگی اورڈرائیور کی گرفتاری کے خلاف بس ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے پہلے سنی اور بعدازاں اچر بند کے مقام پرکوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو روکاوٹیں کھڑی کرکے ہرقسم کے لئے بند کیا گیا۔

ٹرانسپورٹروں کی جانب سے احتجاج کے نتیجے میں قومی شاہراہ پر دونوں جانب سے مسافر بسوں مال بردار گاڑیوں اور دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اتوار کوآل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری محمد اکبر لہڑی بلوچستان ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی حاجی ولی محمد ناصر عبدالباری ممبران حاجی داد محمد اچکزئی سرپرست اعلی سید ظفر شاہ حاجی عبدالقدیم اچکزئی جبار اچکزئی امتیاز احمد اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ کے مابین طویل مذاکرات کے بعد یونین کے عہدیداران نے مشترکہ طور میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران۔

احتجاجی مظاہرہ روڈ بلاک ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹروں کا ملکی ترقی میں نمایاں کردار ہے مقامی انتظامیہ کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ مسافر بسیں ہوں یا دوسری اقسام کی گاڑیاں ہوں کو تحفظ فراہم کریں اورہماری یہ بھی ذمہ داری ہے کہ ان مسافر بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کا بھی خیال رکھیں تاکہ ملک کے کسی بھی علاقے سے تعلق رکھنے والے مسافر کو بدامنی یا عدم تحفظ کا احساس نہ ہو ۔

انہوں نے ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران اور نمائندوں کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے روڈ بلاک کے مسئلہ کو افہام و تفہیم سے حل کرنے میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران نے اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقامی انتظامیہ کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے احتجاجی ٹرانسپورٹ کے مسائل کو غور سے سنے اور انہیں حل کیا۔

عہدیداران کا مزید کہنا تھا کوئی شوق سے احتجاج نہیں کرتا ہم نے مجبورا احتجاج کا راستہ اختیار کیا اللہ کا شکر ہے معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہواعہدیداروں نے ہڑتال میں تعاون کرنے پر بی این پی۔جمعیت علماء اسلام اور عوام الناس کا شکریہ ادا کیا ۔