|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2021

ڈیرہ مرادجمالی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، بی این پی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی کے اعزاز میں گزشتہ روز بی این پی نصیرآباد کے ضلعی صدر ڈاکٹر شاہنواز خان مینگل نے عشائیہ دیا ۔

اس موقع بی این پی کے مرکزی سنٹرل کمیٹی کے ممبر میر نذیر احمد کھوسہ، سینئر نائب صدر میر محمد اسماعیل مینگل،میر محمد الیاس مینگل،ڈاکٹر سید مختیار شاہ،میر مرزا خان مینگل،محمداسحاق انجم،مزاخان مینگل سمیت دیگر موجود تھے ۔

بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، بی این پی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی نے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ٹوڑنے کے لیے حکومت اپوزیشن کی جماعتوں کو اقتدار دینے سمیت ہر حربے استعمال کر رہی ہے حکومت کے خلاف جو تحریک شروع ہوئی ہے انشائاللہ عوامی طاقت سے یہ تحریک کامیاب ہوگی۔

اور حکومت کو گھر بھیج دے کر ہی دم لیں گے پی ڈی ایم میں شامل سیاسی قیادت۔سیاسی جماعتیں یکجا ہوکر ملک میں قانون کی حکمرانی۔ائین کی بالادستی۔میڈیا کی آذادی۔بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جہدوجہد کر رہے ہیں آج ملک تباہی و بربادی کی طرف جارہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت قیام امن میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔

مچھ کا انسانیت سوز واقعہ حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے اور کہاکہ ہم نے ہمیشہ بلوچ قوم کے قومی حقوق کے حصول بلوچستان کی سرزمین کی دفاع و جغرافیہ کی بقاء سلامتی اور حقیقی اور نظریاتی موقف کا پرچار کرتے رہیں ہیں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے ہمیشہ حق و سچائی اور اصولی موقف‘ اجتماعی قومی مفادات‘ لاپتہ افراد سمیت بلوچستان کے تمام جملہ مسائل کے حوالے سے ان کا اور پارٹی کا موقف ہمیشہ غیر متزلزل رہا ہے۔