|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2021

لورالائی: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ،بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز شریف ،محمود خان اچکزئی ،آفتاب شیر پائو انس نورانی، اسفند یار ولی خان، سردار اختر مینگل ،ڈاکٹر مالک بلوچ کی لورالائی میں13 جنوری کو ہونے والے پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسے میں شر کت کی تصدیق مسلم لیگ (ن) مرکزی نا ئب صدر وسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کر دی لورالائی شہر میں تیاریاں زور و شور کے ساتھ جاری ہیں ۔

پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں جس میں جے یو آئی پشتون خواء میپ پیپلز پارٹی اے این پی مسلم لیگ (ن) کے کارکنان دن رات شہر و اطراف میں پینا فلیکس بینرز وال چاکنگ اور اپنی اپنی پارٹیوں کے جھنڈیاں لگا ئیں جا رہی ہے جس سے شہر کو دلہن کی طرع سجا دیا گیا ہے ۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بلاول بھٹو زرداری مریم نواز شریف محمود خان اچکزئی آفتاب شیر پائو انس نورانی اسفند یار ولی خان سردار اختر مینگل ڈاکٹر مالک بلوچ کی بڑ ی بڑی تصاویر شہر میں اویزاں کیں جا رہی ہیں لورالائی میںپی ڈی ایم کی بڑی سیاسی بھیٹک سردار باز محمد خان جوگیزئی پارک میں تیرہ جنوری کو صبح گیارہ بجے شروع ہوگی جلسے کے لیئے سیکیورٹی کے لیئے ہر سیاسی جماعت نے اپنے لیول پر بھی انتظامات کیئے ہیں۔

البتہ جے یو آئی کے انصارلاسلام فورس کو خصوصی تور پر زمہ داری سونپی گئی ہے جو آج لورالائی شہر میں اپنے پاور شو کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاک و چوبند دستہ مارچ پاسٹ کریگا اسکے علاوہ پولیس ایگل اسکواڈ اور بعض مقامات کو ایف سی فورس کو بھی سیکورٹی کی زمہ داری دی گئی ہے لورالائی گذشتہ سالوں میں دہشت گردی کے تقریبا ًگیارہ خودکش حملے ہوئے تھے اس لیئے لورالائی ایک حساس ضلع ہے جسکی وجہ سے جلسے کو بڑے پیمانے پر سیکورٹی کی فراہمی لازمی ہے۔