|

وقتِ اشاعت :   January 12 – 2021

چاغی: پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر دو مختلف حادثات میں دو افراد جان بحق جبکہ6افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ جوجکی کے مقام پر ایرانی پک اپ گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میںپک اپ میںسوار2 افراد جان بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیاہے ۔

دوسری جانب پدگ کے مقام پر کار اور پک اپ گاڈی میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔