قلات: ڈپٹی کمشنر قلات عزت نذیر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں قلا ت میں ہندو برادری کے مسائل کے حل کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروکار لائینگے کالی مندر قلات ہندوئوں کا تاریخی مندر ہے جو ہندوں کا اہم عبادت گاہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو ز ہندوئوں کے تاریخی مندر کالی مندر کے دورے کے موقع پر۔
مہاراج شنکر اور دیگر رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی اس مو قع پر ایس پی قلات پولیس امجد علی کاسی ڈی ایس پی غلام حسین باجوئی ایس ایچ او حبیب نیچاری اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر مہاراج شنکر نے ڈپٹی کمشنر عزت نزیر بلوچ اور ایس پی امجد علی کاسی کو کالی مندر کی تاریخ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کالی مندر قلات دنیابھر میں دوسرا تاریخی عبادت گاہ ہیں اور یہاں دور دراز سے ہندو برادری عبادت کے لیئے آتے ہیں۔
مہاراج شنکر اور دیگر ہندو برادری سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عزت نزیر بلوچ نے مزید کہا کہ قلات کے اقلیتوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہیں ہندو برادری کے مسائل کے حل اور محلہ میں صفائی ستھرائی کے لیئے اقدامات کیئے جائیں گے اس مو قع پر مہاراج شنکر نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر کو سندھی اجرک تحفے میں دیئے۔