|

وقتِ اشاعت :   January 12 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کی قیادت میں وفد نے امام بارگاہ ولی عصر ہزارہ ٹائون جاکر سانحہ مچھ میں شہید ہونے والے مزدوروں کے لواحقین ، علما علاقہ معتبرین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نادیدہ قوتیں صوبے کا امن خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے اور سانحہ مچھ جیسے بزدلانہ حرکتوں سے عوام کو دست و گریباں کرنا چاہتے ہیں ۔

لیکن عوام اب باشعور ہوچکی ہے اور وہ ان قوتوں کے بارے میں جان چکی ہے ۔ انہوں نے لواحقین کو بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم ہر وقت مظلوموں کا ساتھ دیتے رہیںگے اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب بلوچستانی آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سردار اختر جان مینگل کو آپ کے دکھ درد کرب اور تکالیف کا احساس ہے۔

اور انشا اللہ خود سردار اختر مینگل بھی آپ سے تعزیت کے لئے اور آپ کا دکھ درد بانٹنے کے لئے جلد ہی تشریف لائیں گے ۔ وفد میں بی این پی کے ضلعی سینئرنائب صدر ملک محی الدین لہڑی ، ضلعی لیبر سیکرٹری علی احمد قمبرانی، لالا غفار، ملک ابراہیم شاہوانی ، فیض اللہ ، جان محمد مینگل ، عبدالغفار مینگل ،ضلعی کونسلران مبارک علی ہزارہ ، کاظم ہزارہ، نعمت ہزارہ، رضا زاہدی، اسحاق حیدری اور عبدالرسول مینگل شامل تھے ۔