|

وقتِ اشاعت :   January 12 – 2021

قلات: ایس ایس پی کلات ارباب امجد کاسی نے کہا ہے کہ منشیات فروشی اور منشیات کا کاروبار نا قابل تلافی جرم ہے منشیات فروشوں نے ہزارون نوجوانوں کی زندگیاں برباد کر دی ہے منشیات فروشوں کے خلاف اہنی ہاتھون سے نمٹا جائے گا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہونے لگے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی غلام حسین باجوحی ایس ایچ او پولیس تھانہ قلات حبیب اللہ نیچاری ایڈیشنل ایس ایچ او تاج محمد اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کے مخبر نے پولیس کو اطلاع دی تھی کی کوئٹہ سے کراچی منشیات سمگل کی جا رہی ہے جس پر انہوں نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی نگرانی میں پولیس پارٹی تشکیل دی اس دوران کوئٹہ سے کراچی جانے والی پک نمبر LSB2653 کوئٹہ سے کراچی ہا رہی تھی ۔

کے قومی شاہرہ پر مڈوے ھوٹل کے قریب پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزمان نے مڈوے ھوٹل کے قریب گاڑی کھڑی کر کے قریبی مسجد میں چلے گئے اور وہ وہاں سے فرار ہو گئے پولیس نے پک اپ گاڑی کی تلاشی لی۔

جس کے خفیہ خانوں سے پیکٹوں میں بند اعلی کوالٹی کی 85 کلو 176 گرام چرس برآمد کی گئی جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں لاکھوں روپیہ بتائی جاتی ہے قلات پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔