|

وقتِ اشاعت :   January 12 – 2021

کوہلو: ضلع کوہلو کے سینکڑوں لیویز اہلکار ڈیوٹی کے باوجود اپنی ماہانہ تنخواہوں سے محروم ہیں ضلعی انتظامیہ نے 300سے زائد لیویز اہلکاروں کو غیر حاضر ظاہر کرکے تنخواہیں بند کی ہیں جبکہ لیویز اہلکاروں کے مطابق وہ اپنے ڈیوٹی پر موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق لیویز حکام کے آفیسروں نے ان کی تنخواہیں بند کردی ہیں جس کی وجہ سے انہیں سمجھ نہیں آتا ہے کہ وہ اب کہاں جائیں۔

اور کیا کریں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے لیویز فورس کے مطابق ان کی تنخواہیں غیر حاضری کی وجہ سے بند کردی گئی ہیں جبکہ لیویز کے ایک ذمہ دار آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ لیویز فورس کے کئی اہلکار جن کی تعداد سینکڑوں سے زائد تھی جو عرصہ دراز سے غیر حاضر تھے اور محکمے کی جانب سے ان کی تنخواہیں ادا کی جارہی تھی تاہم اب یہ فیصلہ کیا گیاہے کہ ان کی تنخواہیں روک دی جائیں۔

تاکہ ان کے زندہ اور مردہ ہونے کے ساتھ جائے تعیناتی کا بھی معلوم ہوسکے کہ آیا وہ کہاں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اس حوالے سے جب لسٹ مرتب کرکے لسٹ بنائی گئی تو اس میں لیویز فورس کی کوتاہی کے وجہ سے کئی ایسے اہلکار بھی آڑ میں آگئے ہیں جو ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے تاہم انہیں غیر حاضری کی فہرست میں ڈال کرتنخواہیں روک دی گئی ہیں۔

اس کے بعد ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو پریشانی کا سامنا ہے جن کا مسئلہ جلد ڈپٹی کمشنر کوہلو دیکھ لیں گے اور تمام اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈی سی کے سامنے رواں ہفتے پیش ہوکر اپنے غیر حاضری کی وجوہات بیان کریں تاکہ مسائل کا جائزہ لیکر ان کی تنخواہوں کو بحال کیا جاسکے اس کے علاوہ جو اہلکار اپنے حاضری کو یقینی نہیں بنا سکے ہیں اس سے پہلے محکمہ انہیں تنخواہ ادا کرتا رہا ہے۔

مگر اب ایسا نہیں ہوگا انہیں اپنے حاضری کو یقینی بنانا ہوگا دوسری جانب عرصہ دراز سے غیر حاضر لیویز اہلکاروں کی تنخواہیں کیسے ادا کی گئی ہیں اور یہ اہلکار کہاں کیا کررہے تھے اس بحث نے نئی موضوع کو جنم دیا ہے۔