گوادر: سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ بلڈرز اور ڈویلپرز کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہے گا ہم جلد ہی اکنامک زون بنائیں گے اولڈ سٹی کی ترقی اور مقامی لوگ ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ زیب کاکڑ نے دبئی سٹی گوادر دربیلہ جنوبی میں افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوںنے کہا کہ ڈویلپرز اور بلڈرز کے لیئے ہم نے اپنے بائے لاز تبدیل کئے اب آپ کی زمہداری ہے کہ اپنے ہاؤسنگ اسکیمات کی تعمیرات کے حوالے سے ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔ الاٹیز کی تمام تر سہولیات کا خیال رکھا جائے یہ علاقہ انڈسٹریل زون ہے ہمارے قواعد و ضوابط کو مد نظر رکھکر کام کریں قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ زیب کاکڑ نے دبئی سٹی گوادر پروجیکٹ کا فتہ کاٹ کر بقاعدہ پروجیکٹ گراؤنڈ ترقیاتی منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر معروف بلڈرز ڈویلپرز محمود احمد خان نے مہمان خاص اور آباد رہنما نے ڈی جی کا پروگرام میں آنے پر خوش آمدید کہا اور اس بات کا بھی اظہار کیا کہ جب سے آپ جی ڈی اے میں موجود ہیں سرمایہ کاروں نے اطمینان کا سانس لیا ہے ۔توقع کرتے ہیں کہ آپ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے افتتاحی تقریب کے بعد دبئی سٹی گوادر پروجیکٹ کے مالکان نصیر اور بلال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔
بتایا کہ پروجیکٹ 80 ایکڑ پر مشتمل ہے اس کی NOC ہمیں 2005 کو الاٹ ہوا ہے لیکن مصروفیات کے سبب اس پر کام کا آغاز نہ ہو سکا ۔انہوںنے کہا کہ انڈسٹریل منصوبہ ہے 1600 فٹ روڈ فرنٹ ہے جبکہ کمرشل کے لیئے ہم نے 30×30 فٹ رکھا ہے 4 اور 6 مرحلے کا الاٹمنٹ ہمارا فیز ہے جی ڈی اے بائے لاز کے تحت یہاں 40 فٹ چوڈی سڈکیں بنیں گی ۔
انہوںنے کہا کہ پروجیکٹ کے ساتھ ساتھ علاقے کے لوگوں کے لیئے سوشل سیکٹرز میں بھی کام کرینگے ۔ ہم اس پروجیکٹ میں نوارد نہیں بلکہ اسلام آباد میں ہم نے صنعتی اور کمرشل زون میں بھی پروجیکٹ لگائے ہیں جو کامیابی سے ہمکنار ہوئے تقریب کے شرکاء کے اعزاز میں ایک پر تکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔