|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان کے جاری کردہ پریس ریلز میں کہا ہے کہ پشتون بیلٹ کیلئے خصوصی پیکج کے حوالے سے جو جرگہ منعقدہ ہوا ہے اس کا پشتون بیلٹ کے پیکج یا میگا پروجیکٹ کے حوالے سے کوئی تعلق نہیں ہے ، حکومت پشتون بیلٹ کے لئے اسطرح قبائل سے تجاویز طلب کرتی ہے اور نہ ہی یہ پیکج صرف ایک ضلع کیلئے بلکہ یہ پیکج پورے پشتون بیلٹ کے اضلاع کیلئے ہوگا ۔

پشتون بیلٹ کیلئے پیکج کی تیاری اور تجاویز کیلئے ہمارے حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی موجود ہے اور یہ یہ تجاویز دینا کسی ملک / معتبر کا کام نہیں بلکہ یہ منتخب نمائندہ کاکام ہے جس کیلئے صوبائی اسمبلی اور صوبائی کابینہ کا فورم موجود ہے اسطرح کے اجلاسوں اور تجاویز کی کوئی اہمیت ہی نہیں ہے۔

اور اگر واقعی یہ عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے یا عوام کے ساتھ مخلص ہوتے تو وہ مخصوص نشست پر کامیاب ہونے والی اپنے خاتون رکن صوبائی اسمبلی کے سالانہ 30 ، 40 کروڑکا فنڈز ضلع ہرنائی کے تمام عوام ، معتبرین ، کا اسطرح اجلاس کرتے اور قبائلی معتبرین کے مشاورت سے اپنے مخصوص نشست خاتون رکن اسمبلی کافنڈز تقسیم کرتے یا تجاویز طلب کرتے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے پشتون بیلٹ کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے وفاق جلد خصوصی پیکج کا اعلان کرینگے ۔

پشتون بیلٹ کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری کیلئے صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑنے بار بار اسلام آباد جاکر وفاقی وزراء سے ملاقاتیں کرکے انہیں پشتون بیلٹ کے پسماندگی سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرتے رہے اس سلسلے میں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتی اسد عمر، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قسم خان سوری،۔

وفاقی وزیر مراد سعید سمیت وفاق کے نمائندگان سے ملاقاتیں کی اور گزشہ ماہ وفاقی وزیراسد عمر نے بقاعدہ پریس کانفرنس میں بلوچستان کے پشتون بیلٹ کے پسماندہ اضلاع کیلئے جلد خصوصی پیکج کااعلان کیا ہے۔

پشتون بیلٹ کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کی تیاری اور پسماندہ اضلاع کا مسائل کاجائزہ لینے کیلئے وزیراعظم نے وفاقی وزیر اسد عمر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دیا گیا ہے جوکہ جلد صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کے ہمراہ پشتون بیلٹ کے پسماندہ اضلاع کا دورہ کرکے اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کریگی۔