|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2021

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ سے تبادلہ ہونے والے آئی جی ایف سی نارتھ میجرجنرل فیاض حْسین شاہ نے الوداعی ملاقات کی۔قبل ازیں ان کی سینٹرل پولیس آفس آمد پر پولیس کا چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس جہانزیب خان جوگیزئی اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے تبادلہ ہونے والے آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل فیاض حْسین شاہ نے اپنے اعزاز میں دی گئی منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بہتری اور ترقی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔

بلوچستان پولیس پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دی گئی ذمہ داریوں کے باعث ہر اول دستے کا کردار بڑی ذمہ داری کے ساتھ ادا کررہی ہے۔ بلوچستان پولیس نہ صر ف جرائم کے خاتمے بلکہ دہشت گردی کے خاتمے میں بھی سر گرم عمل ہے۔ صوبے کے لوگ بہت وضع دار اور مہمان نواز ہیں۔یہاں سے وہ اچھی اور خوشگوار یادیں لے کر جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایف سی صوبے کے دؤردراز علاقوں میں امن وامان کی بحالی کے ساتھ میڈیکل کیمپس کی ذریعے صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے علاؤہ قدرتی آفات میں بھی امدادی کاموں میں انتظامیہ کے ساتھ رہی ہے۔ اور مستقبل میں بھی اپنا کردار اہم ادا کرتی رہے گی۔اس موقع پر آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے کہا کہ پولیس صوبے میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے تمام ادارے کے ساتھ ملکر مکمل تعاون کے ساتھ آگے بڑرھے ہیں۔

اور عوام کے تعاون کے ساتھ ان کے جان و مال کی تحفظ کے لئے کافی حد تک کامیاب بھی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھی کردار نمایاں رہا ہے۔

ایک پْرامن صوبہ ہماری معیشت اور ترقی کی ضمانت ہے۔بلوچستان پولیس مستقبل میں بھی امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے اپنا پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔اس موقع پر آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے تبادلہ ہونے والے آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل فیاض حْسین شاہ کو بلوچستان پولیس کی یادگاری شیلڈاور قالین کا تحفہ بھی دیا۔