|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2021

کوئٹہ: صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زیارت ٹائون ماسٹر پلان سے زیارت کی خوبصورتی ، سیاحت کو فروغ اور عوام کو روزگار ملے گا زیارت سٹی ماسٹر پلان سے زیارت سٹی کے تمام تر بنیادی مسائل حل ہونگے عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنائونگا زیارت کا شمار ملک کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں ہوگا پاکستان بلکہ دنیا بھر سے بھی لوگ سیروتفریح کیلئے زیارت آینگے۔

ان خیالات اظہار انہوں نے زیارت ماسٹر پلان کے اپرول کے حوالے سے منعقدہ ا سٹرینگ کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری صبورخان کاکڑ,سیکرٹری فارسٹ صدیق مندوخیل سیکرٹری ٹورزم محمداصغرحریفال,پروجیکٹ ڈائریکٹر نصیراحمد ،شکیل بزدار, انعام کاکڑ، صنم زیب ,ڈپٹی سیکرٹری انوائرمنٹ فاروق احمد,ڈپٹی کنوزویٹر عمر فاروق,ڈپٹی سیکرٹری فنانس,ڈپٹی سیکرٹری یو پی اینڈ ڈی نے شرکت کی۔

اعلی سطح اجلاس میں زیارت ڈولپمنٹ پروجیکٹ کا جائزہ لیاصوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زیارت ڈویلپمنٹ پروجیکٹ ( پی یو یو ) کے زریعے زیارت کا بہت بڑا دیرینہ مسئلہ زیارت ٹاون ماسٹر پلان مکمل کرلیا ہے کنسلینٹ کی مدسے جس میں زیارت کو جدید ترین ماڈل ٹوریسٹ ٹاون بنایا جائے گا ٹائون کی ماسٹر پلاننگ 2040 تک کی گئی ہے ۔

جس میں زیارت کے تمام تر مسائل کاحل اورپروجیکٹ تیار کیا ہوا ہے ۔پورے ٹائون کیلئے نیا واٹر سپلائی سسٹم جو سال12 مہینے فعال ہوگا ، ٹائون کیلئے مکمل انڈرگرئونڈ سیوریج سسٹم ، تمام سڑکوں کی وسیع پیمانے پربہتری اور خوبصورتی ہو گی،ٹاؤن کے اندر نئی سڑکوں اور بائی پاس، پارکنگ کی جگہیں شہرکے اندر، تعمیر اور بحالی، زیارت پارک کی بہتری اور نئے پارک کی تعمیر ،ریسٹورنٹ ، زیارت باز ار کلب، زیارت بازار کی بحالی، زیار ت بازار کیفے۔

چائی لیک ویو پارک، پانی کی فراہمی مزید ڈیم کی تعمیر تاکہ مستقبل میں توسیع کی بنیادی ڈھانچے جیسی منصوبے شامل ہے اور جینیر پریسرکیشنز، ماحولیات، ، آب و ہوا، سیلاب اور رسک مینجمنٹ، ٹورازم مینجمنٹ پلان۔

پانی اور صفائی کا انتظام، بلڈنگ ریگولیشنز، پائیدار ترقی کے تجاویز شامل ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زیارت ماسٹر ڈولپمنٹ پروجیکٹ کی تکمیل سے زیارت سٹی کی خوبصورتی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ ملے گا اور زیارت کے عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زیارت سمیت حلقے کے دونوں اضلاع کی ترقی وخوشحالی ہمارا اولین ترجیحی ہے۔