|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2021

لورالائی/کوئٹہ: سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے کہاہے کہ موجودہ حکمرانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کابرا حال کردیاہے ،عوام مہنگائی سے پریشان ،غلط پالیسیوں سے سراپااحتجاج ہے ،جبکہ نااہل وزیراعظم کے چوروں کا ٹولہ وزراء بنی گالہ میں کتے نہلانے میں مصروف ہیں ،بلوچستان کی عوام بے پناہ وسائل کے مالک ہونے کے باوجود دووقت کی روٹی سے محروم ہے۔

آج غریب شخص کابیمار بچہ ہسپتال کے چوکٹ پر تڑپ کر جان دے دیتاہے لیکن حکمران آج بھی عوام کو جھوٹی تسلیاں دینے میں مصروف ہیں پی ڈی ایم کی سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ میں بلوچستان کی عوام بھرپور انداز میں شرکت اور سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج کررہے گی ۔ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ،پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی نائب صدر سینیٹرسرداریعقوب خان ناصر۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ملک عبدالوالی کاکڑ،نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹرمیر کبیراحمدمحمدشہی ،پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک ،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفور حیدری ،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مولاناعصمت اللہ سالم ودیگر نے پی ڈی ایم کے زیراہتمام لورالائی (بوری ) میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سینیٹرعثمان کاکڑ، ،عبدالرحیم زیارتوال ،مولاناعبدالواسع ،آغا محمود شاہ ،پیپلزپارٹی کے سیداقبال شاہ ،سردارسربلند جوگیزئی ،حاجی نواز خان کاکڑ،اصغر علی ترین ودیگر بھی موجود تھے ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے کہاکہ ملک میں غلط پالیسوں کے باعث دوست ممالک نے پاکستان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔

آج نیازی کی وجہ سے پاک فوج سمیت دیگر ادارے بدنام ہورہے ہیںمہنگائی میں اضافہ اور لوگ بے روزگار ہورہے ہیںانہوں نے کہاکہ 18 ویں ترمیم سے ملک متحد ہوا لیکن سلیکٹڈ وزیر اعظم 18 ویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیںناہل حکمرانوں کی غلط پالیسوں کے باعث عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیںبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ملک عبدالوالی کاکڑ نے کہاکہ جمہوری کہیں نظر نہیں آرہی بلوچستان میں شہریوں کی مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں۔

حکومتی رٹ کانام ونشان نہیں ، جناح کے پاکستان کا برا حال ہے پی ڈی ایم اب نیا پاکستان جائیگی انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی نائب صدر سینیٹر یعقوب خان ناصر نے کہاکہ آئین اور قانون موجود ہیں لیکن عملدرآمد نہیں ہورہا نیازی خود کہتا تھا کہ مہنگائی ہوتو وزیر اعظم چور یے اب مہنگائی میں تین گنا اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ انتخابات میں جیتا کون یے اور اسمبلی پہنچتا ہے۔

کیا جمہوری ممالک میں ایسا ہوتا ہے آج پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے لیکن نیازی مستعفی نہیں ہورہا, نیازی کو ہٹانے کیلئے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرینگے مرکزی جماعت اہل حدیث کے مولانا عصمت اللہ سالم نے کہاکہ نیازی کابینہ کی کارکردگی صفر ہے وزرا بنی گالہ میں کتے نہلانے میں مصروف رہتے ہیں،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفور حیدرینے کہاکہ جلسے سے حکمرانوں کو یہ پیغام جاتاہے کہ جعلی وسلیکٹڈ حکمران ہمیں قبول نہیں۔

یہ جلسہ عام ان سلیکٹڈ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ،بلوچستان روز اول سے ظلم کی آماہ جگاہ بن گیاہے ،اسدخان اچکزئی ،کریمہ بلوچ اور اس قسم کے ہزاروں لوگ جو غائب ہیں جو تاریک کوٹوں میں بند ہیں جو ظلم وجبر کامسلسل نشانہ بن رہے ہیں ان کا جرم کیا ہے اگر بلوچستان کے حقوق مانگنا جرم ہے تو یہ جرم ہم کرتے رہیںگے ،بلوچستان معدنیات سیندک،ریکوڈک، گوادر ،گیس اور تیل سمیت دیگر سے مالا مال ہے لیکن بلوچستان کا باسی بھوکا پیاسا ہے ،سوئی گیس پورے پنجاب کو آباد اور وہاں کی صنعتیں گیس سے چلتی ہے لیکن وہ گیس بلوچستان کے چند اضلاع کے سوا کہیں نہیں ہوتی ہے۔

یہ یکطرفہ ظلم جاری ہے ،بلوچستان کا ہر شہری خوشحال اور پرامن ہوتا لیکن ہر حکمران نے صرف تسلیاں دی ہے جنہوں نے جھوٹ جھوٹ بول بول کر وقت گزارا یہاں جمہوریت کی لباس میں آمریت مسلط ہے ،آج عمران خان کی شکل میں آمریت مسلط ہے عمران خان کی قابلیت کیاہے جو وہ عوام پر مسلط کیاگیا ،دیا میر باشا ڈیم کیلئے چندہ اکھٹا گیا۔

اس ڈیم کی تعمیر کیلئے9ارب روپے چندہ اکھٹا ہوا لیکن سابقہ حکومت نے 100ارب روپے مختص کئے لیکن وہ موجودہ حکومت نے خوردبرد کردیں غریب کی خرید وقت جواب دے چکی ہے ،کورونا وائرس میں اگر غریب اپنی بیوی اور بچے کو ہسپتال لے جاتاہے تو وہ غریب کامریض ہسپتال کے دروازے پر تڑپ کر جان دے دیتاہے لیکن ان کے پاس پیسے نہیں ہوتا یہ تحریک سلیکٹڈ کو گھر بھیج کر دم لے گی ۔