|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا کہ بی ایم سی نے بلوچستان کو پروفیشنل معالج مہیا کرکے بلوچستان اور عوام کی خدمت میں نمایاں اور تاریخی مقام حاصل کیابی ایم سی کی داخلہ پالیسی بلوچستان کی بنیادی تعلیمی صورتحال کہ عکاس ہے۔ضلع میرٹ کی بدولت بلوچستان طب کے شعبے میں ممتاز و ماہر معالج موجود ہے۔اور ضلعی میرٹ کے بدولت ہی اضلاع میں بنیادی صحت کے مسائل حل ہورہے ہیں۔

کیونکہ دوردراز اضلاع میں لوکل ڈاکٹر فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام پروفیشنل ادارے لاء کالج، نرسنگ کالج اور دیگر میں ضلعی میرٹ کو لاگو کیا جائے تاکہ تعلیمی عمل سب کے لیے ہو بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں تعلیمی معیار و سہولیات میں واضح فرق ہے۔جس ضلع میں طلباء عام سی تعلیم حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔

تو وہ کہاں معیاری تعلیم حاصل کرسکتاہے۔یہ بولان میڈیکل کالج ہی ہے جس نے طلباء کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بلوچستان کو پروفیشنل مہیا کیے۔بیان میں کہا گیا کہ ضلع میرٹ کی مخالفت کرنا باعث تشویش ہے۔

جو بلوچستان میں نہ صرف تعلیمی اداروں کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہے بلکہ تعصب و نفرت کو ابھارنے کی سازش ہے۔جسکی نیشنل پارٹی مکمل حوصلہ شکنی اور مذمت کرتی ہے۔